پی ایس ایل 8 : پی سی بی لاہور سے میچز کراچی منتقل کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا

Published on February 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

لاہور(یواین پی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو 25 کروڑ روپے ادا نہ کرنے کا واضح جواب دیتے ہوئے پاکستان سپرلیگ 8 (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نگراں پنجاب حکومت کے فنڈز جاری نہ کرنے کے جواب پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے فیصلے پر ڈٹ گیا اور پنجاب حکومت کو 25 کروڑ کی ادائیگی نہ کرنے کا پیغام پنجاب حکومت کو بھجوا دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا کہ لاہور میں دو میچز کے بعد بقیہ میچز کراچی منتقل کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی پیٹرن انچیف نے وزیراعظم سے معاملے پر مداخلت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے نوٹس پر معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy