خواتین کو تعلیم کے میدان میں برابری کے حقوق دیئے جائیںکمشنر سلوت سعید

Published on February 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)کمشنر سلوت سعید نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی نمبر2 کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورنصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹرکلثوم اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب الرحمن،پرنسپل ادارہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔کمشنر نے کالج کی تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے میدان میں برابری کے حقوق دیئے جائیں،پاکستانی طالبات نے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔کمشنر نے کالج کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایااورطالبات کو شجرکاری مہم میں شامل کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔پرنسپل ادارہ نے سپاس نامہ پیش اور کمشنر کی آمد کا شکریہ اداکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题