گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 614من سے بڑھا کر650من تک لیجانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، محکمہ زراعت

Published on March 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں کماد کی بہاریہ کاشت 18لاکھ 53ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ پر یقینی بنائی جائے گی جبکہ فیصل آبادڈویژن سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 614من ہے جسے 650من تک بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں لہٰذا اس ضمن میں بھی تمام ممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔شوگر کین ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہاریہ کماد کے کھیتوں سے فی الحال اوسطاً فی ایکڑ 621 سے 625من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل ہونے کاامکان ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس طرح مارچ کے وسط تک کاشتہ بہاریہ کماد کی کاشت سے روا ں سال 4کروڑ 10لاکھ ٹن سے 4کرو ڑ 50لاکھ ٹن تک پیداوارحاصل کرنے کاہدف مقرر کیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ کماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کاموزوں ترین وقت وسط مارچ تک ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب بھر میں رقبہ کے لحاظ سے گنے کا شمار گندم، کپاس، چاول کے بعد چوتھے نمبر پر ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی اور صنعت شکر سازی کیلئے گنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بعد شوگر انڈسٹری دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے بتایاکہ ا س وقت پنجاب میں گنے کی پیداوار کا 70 فیصد سے زائد حصہ صرف چینی بنانے کیلئے استعمال ہو رہاہے جبکہ اس سے کچھ ضمنی مصنوعات چپ بورڈ ہارڈ بورڈ ایتھانول وغیرہ بھی بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو کماد کی منظور شدہ اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes