محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد

Published on March 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آبادمیں سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے سول ہسپتال میں فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فزیکل ٹیسٹوں میں 110 امید واروں کو کال کیا گیا تھا جن میں 107امیدوار ٹیسٹ کیلئے حاضر ہوئے۔فزیکل ٹیسٹ دینے والے امیدواروں میں فیصل آباد سے 56، ڈسٹرکٹ جھنگ سے 23،ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 13اور چنیوٹ سے 18 امیدوار شامل تھے۔ ٹیسٹوں کیلئے متعین پینل نے امیدواروں کی قد اور چھاتی کی پیمائش کی۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلع فیصل آبادمیں سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے ہو نے والے فزیکل ٹیسٹ کا جائز ہ لینے کیلئے سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپر یشز ارسلان شاہ زیب بھی موجود تھے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题