کھجور کے نر پھولوں کو محفوظ کرکے زر پاشی کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے،محکمہ زراعت

Published on March 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت نے کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ رواں ماہ کے دوران کھجور کے کاشتکار و باغبان زر پاشی کی جانب خصوصی توجہ دیں کیونکہ کھجور کے پودے پر نر پھول پہلے لگتے ہیں اسلئے انہیں چاہیے کہ وہ پودے کے نر پھول اکٹھے کرکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور جب نر پھول اچھی طرح خشک ہو جائیں توانہیں شیشے کے جار میں محفوظ کرنے کے بعد کھجور کی زر پاشی کیلئے استعمال کیاجائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد اقبال نے کہا کہ زرپاشی سے قبل باغبان زردانوں کو بھی اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ اگر انہیں مکمل طور پر خشک نہ کیاجائے تو نمی رہ جانے کے باعث وہ ناقابل استعمال ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نر کھجور سے حاصل شدہ زردانوں میں ایک حصہ نر زردانے اور2حصے آٹاملا لیاجائے تو ایک نر کھجور سے 40سے50 تک مادہ کھجوروں کی زرپاشی کی جا سکتی ہے جس سے کھجور کی شاندار فصل کا حصول بھی یقینی ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار وباغبان اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے عملہ سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes