اوکاڑہ ڈکیتی کی نا ن سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری

Published on March 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) اوکاڑہ ڈکیتی کی نا ن سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ۔ گذشتہ روز ڈکیتی کی چار مختلف وارداتوں میں ڈاکو گن پوائنٹ پر طلائی زیورات،نقدی،ریال، موبائل فون اور موٹر سائیکل وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 32 ٹوایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نا معلو م ڈاکو ؤں نے ناکہ لگا کر عمرہ کے لئے لاہور ائیر پورٹ جانے والے دو کاروں میں سوار سکول ٹیچر نصیر احمد،عبدالجبار،علی احمد، غلا م رسول، غلام فرید اور طوبیٰ ارم سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی اور 1650 سعودی ریال وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات میں تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود دیپالپور روڈنزد پٹرولنگ پولیس چوکی کے قریب آتشیں اسلحہ مسلح چار نا معلو م ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار حاجی آصف رحمانی،حاجی ساجد رحمانی اور ان کی فیملی سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورا ت، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ 10 جیڈی کے قریب آتشیں اسلحہ سے دو نا معلو م ڈاکو گن پوائنٹ پر اختر حسین سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرا ر ہو گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ موضع کنڈبوہر کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نا معلو م ڈاکو گن پوائنٹ پر اختر حسین سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes