سٹیٹ بینک کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کو قرضوں کی فراہمی کیلئے معلوماتی سیمینارزکے انعقاد کافیصلہ

Published on March 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر) بینک دولت پاکستان نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی سمیت انہیں قرضوں کے حصو ل میں درپیش دشواریوں کا بروقت ازالہ ممکن بنا نے کی ہدا یت کی ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کو قرضوں کی فراہمی کیلئے مختلف شہروں میں معلوماتی سیمینارزکے انعقاد کافیصلہ بھی کیا ہے تاکہ مذکورہ طبقہ کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جاسکے بلکہ انہیں تمام ممکن مراعات و سہولیات فراہم کر کے ملکی معاشی و اقتصادی ترقی میں بھی حصہ دار بنایا جا سکے۔بینک دولت پاکستان فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ اکثر ایس ایم ایز بینکوں سے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار سے ناواقف ہیں جس کی آگاہی کیلئے تمام کمرشل بینکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا بنیا دی مقصد بز نس کمیونٹی کو صنعت و حرفت کے جدید تقاضوں سے روشنا س کرانا، اس سلسلے میں ہر طرح کی معلومات بہم پہنچانا اور جس حد تک ممکن ہو سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن ِ عزیز کو معاشی حوالے سے جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کا تقاضا ہے کہ ہماری بزنس کمیونٹی کاروبار کے جدید تقاضوں کا ادراک کرے اور مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت پلاننگ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کی علاقائی معیشت زیادہ تر سمال اور میڈیم قسم کی انڈسٹری سے وابستہ ہے لہٰذا اس حوالے سے بہت ساری گھریلو صنعت ان آرگنائزڈسیکٹر میں کام کر رہی ہے جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور علاقائی معیشت کی گروتھ بھی اسی سے منسلک ہے اسلئے ملک میں موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes