بھیک

Published on March 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

تحریر۔۔۔ تابندہ طارق ہستال چکوال
میری خواہش جنوری کی اس ٹھنڈک بھری شاموں میں ایک شام ایسی بھی گزرے جب میں تمہارے ساتھ کچھ لمحات گزار سکوں،انھیں یادگار بنا سکوں۔کیا ایسا ممکن ہے کہ تم میرے ساتھ جنوری کی ایک شام اپنا تھوڑا وقت مجھے بھیگ میں دے دو۔چاند پورا ہو ،میرے ساتھ تم چھت پر بیٹھ کر کچھ میری خاموش محبت کا اظہار سن سکوں۔ساتھ بیٹھ کر چاند اور چاندی کی روشن داستان سن سکیں۔میں سر تمہارے کندھے پر رکھ کر اس پورے چاند کو دیکھنا چاہتی ہوں۔۔
جنوری کی اس حسین شام کو جی بھر کے جینا چاہتی ہوں۔۔کاش جب میں اپنا سر تمہارے کندھے پر رکھوں تو میری خاموش محبت کو تو سمجھ سکوں اور اپنے ہاتھوں کے لمس سے میرے کندھوں پر اپنی چادر کو اڑا دو۔۔۔تمہارا اس خاموشی سے بھی میں سمجھ جاؤں گی کے تمہیں میری کس قدر پرواہ ہے ۔۔خاموش رہ کے بھی اس چاندی رات کی ٹھنڈک میں ایک دوسرے کی خاموشی کو سمجھنا بھی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔ہو سکتا ہے یہی وہ لمحہ ہو جب تمہارے دل میں میرے لیے محبت کا کوئی دیپ جل جائے اور تمہاری خاموشی چیخ چیخ کر اپنی محبت کا اظہار کرنے لگے۔۔اگر میرے بھیک میں تم سے وقت مانگ لینے سے یہ معجزہ ہو جائے تو یقیناً میں ساری زندگی بھیک مانگنے کے لیے تیار ہوں۔۔کیا تم اپنا کچھ وقت مجھے بھیک میں دے سکتے ہو۔۔۔”تابی”۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes