ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدید قلت

Published on March 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دواساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی دواؤں سمیت کئی دوسری دوائیں نایاب ہوگئی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 41 اضلاع کے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکام کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ادویات کی قلت سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog