اوکاڑہ۔ میلے ٹھیلے ہماری ثقافتی زندگی کی روایت ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

Published on March 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) پنجاب ثقافی دیہاڑ پانچ دریاؤں کی سر زمین کے تہذیبی ورثہ کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کا احسن ترین قدم ہے جس کا سہرا نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے سر جاتا ہے پنجاب حکومت نے اس خطہ کی ثقافتی زندگی رسم و رواج،رہن سہن اور معاشرتی زندگی کے دیدہ زیب رنگوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے جو لائق تحسین ہے مقامی دستکاریوں،دیہی صنعتوں اور مقامی ثفاقت کے حسین امتیاز نے موسم بہار کے رنگوں میں نکھار پیدا کیا ہے میلے ٹھیلے ہماری ثقافتی زندگی کی روایت ہیں روائتی لباس اور پگڑی ہماری شاندار روایات کی امین ہیں جن کا پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جانا ہم سب کے لئے قابل فخر ہے ہمیں اپنے پنجابی کلچر پر مان ہے اور اس خوبصورت کلچر کی عکاسی آج بھر پور انداز میں پیش کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے پنجاب ثقافتی دیہاڑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔اس موقع پرچیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اقبال قریشی،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے پنجاب کی روائتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے روایتی پگڑی پہن کر اپنے دفتر میں سرکاری خدمات سر انجام دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog