پنجاب کا کلچر اس خطہ کی تہذیبی ترقی کا آئینہ دار ہے باؤ اصغر

Published on March 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

پنجابی افراد نے پنجاب کے خوبصورت کلچر کو احسن انداز میں زندہ رکھا ہے
لاہور(یواین پی) پنجاب جو کہ محبت کی سر زمین اور اخوت کا گہوارہ ہے اس صوبہ میں بسنے والے پنجابی لوگ بہترین،شاندارلازوال روایات کے حامل ہیں پنجاب کا کلچر اس خطہ کی تہذیبی ترقی کا آئینہ دار ہے یہاں کے پنجابی افراد نے پنجاب کے خوبصورت کلچر کو احسن انداز میں زندہ رکھا ہے ان خیالات کا اظہارمعروف پروڈیوسر،رائٹرو شاعر باؤ اٖصغر علی نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کلچر ڈے ہماری تہذیبی ترقی کے لئے ایک نئے دورآغاز ثابت ہو گا پنجاب صوفیا ء کی سر زمین اور محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے پنجاب کلچر علاقائی ثقافت کے فروغ،علاقائی لباس،مصنوعات،دستکاریوں،لوک موسیقی،علاقائی رقص،روایتی کھیلوں،مقامی پکوان،مٹھائیوں،مقامی صنعتوں سمیت معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے بھی ایک کلیدی کردار ادا کرتاہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题