معلمین القرآن کا ضلعی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر قاری عابد محمود منعقد ہ، ضلع بھر کے معلمین القرآن کی شرکت

Published on March 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) معلمین القرآن کا ضلعی اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر قاری عابد محمود منعقد ہوا جسمیں ضلع بھر کے معلمین القرآن نے شرکت کی، ضلعی صدر قاری عابد محمود نے کہا کہ معلمین القران کے مسائل حل کرنے میں حلقہ کھوئیرٹہ کے دونوں وزراء کرام ناکام، ایک سال قبل وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نئیر نے ریسٹ ہاؤس کھوئیرٹہ میں معلمین القرآن کے ذمہ داران سے وعدہ کیاتھا کہ معلمین القرآن کے جملہ مسائل حل کریں گے، معلمین القرآن عرصہ گیارہ سالوں سے سکیل 1 میں ہیں قرآنی تعلیم دینے والوں کینہ سکیل آپگریڈیشن نہ دیگر اساتذہ کے برابر مرعات حاصل ہیں، حکومت آزادکشمیر میلہ مویشیاں کرانے میں مصروف جس سے سوائے فحاشی وعریانی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا حکومت آزادکشمیر کے پاس میلہ مویشیاں کے لیے فنڈز موجود ہیں مگر افسوس قرآنی تعلیم دینے والوں کے لیے فنڈز کی کمی ہے، میلہ مویشیاں سے قبل اگر معلمین القرآن کے سکیل آپگریڈ نہ ہوئے تو صدر آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزادکشمیر اور دیگر وزراء کرام کو کھوئیرٹہ میّ داخل نہیں ہونے دیں گے، قرآنی تعلیم دینے والوں کی تذلیل کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، سب سے مقدس کتاب قرآن کی تعلیم دینے والے کا سکیل 1 اور کتے کی رکھوالی کرنے والے کا سکیل9 ہے، حکومت آزادکشمیر ہوش کے ناخن لے اور قرآنی تعلیم دینے والے معلمین القرآن کو ایلیمنٹری ٹیچرز کے برابر سکیل دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes