ماہی گیر جھینگے کی افزائش کے ذریعہ اپنا روزگار کمارہے ہیں یاسمین شاہ

Published on March 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) پاکستان فشر فوک فورم کی مرکزی رہنما بی بی یاسمین شاہ نے کہا ہے کہ سیڈ پروڈیشن یونٹ حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ واحد ادرہ ہے جہاں پر جھینگے کے بچوں کلئے تحقیق کی جاتی ہے جہان پر پوری ملک کے فش فارمر اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور طلبات اور تحقیقی ادروں سے منسلک افراد تربیت حاصل کرتے ہیں اس وجہ سے یہ ادارہ اہمیت کا حامل ہے اس ادارے کی سرکاری زمین پر بااثر ایم پی ای کی جانب سے قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے بالا حکام فوری نوٹیس لین بیبی یاسمین شاھ کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیر جھینگے کی افزاش کے ذریع اپنا روزگار کمارہے ہیں ماہی گیرون کے معاشی قتل عام بند کیا جائے دوسری جانب انسانی حقوق اور دیگر ماہی گیروں کی حقوق کلِئے کام کرنے والے رہنماوں کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قومی اثاثہ کو تباھ ہونے سے بچایا جائے اور سمندری حیاتیات کو محفوظ کرنے کہ ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی انڈیسٹریز کو بھی محفوظ کیا جائے رہنماوٴں نے چیف جسٹس سندھ ھاء کورٹ و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملی کی شفاف جانچ کر کہ سیڈ پروڈیشن یونٹ کی سرکاری زمین سے قبضہ خالی کروایا جائے اور کیے گٸے نقصان کا ازالہ کیا جاۓ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy