چوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موٹرسائیکلوں سے محروم

Published on March 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)چوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ جنڈوال کے رہائشی محمد نوید عباس کے گھر سے اس کا ملازم بابر علی طلائی زیورات اور 1 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی چر ا کر لے گئے۔دوسری واردا ت میں نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی محمد اعظم کے کو لڈ سٹور سے نا معلوم چور 20 لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چر ا کر لے گئے۔تیسری واردات میں خالد ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی محمد فاروق نے اپنی موٹر سائیکل بے نظیر روڈ پر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چر ا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 7 فور ایل کے رہائشی احمد خان نے اپنی موٹر سائیکل سلطان کوٹ اوکاڑہ کھڑی کی جسے نا معلو م چور چراکر لے گئے۔پانچویں واردات میں نواحی قصبہ بصیر پور کے رہائشی منیر احمد نے اپنی موٹر سائیکل اوکاڑہ یو نیورسٹی کے باہرکھڑی کی جسے نا معلو م چور چراکر لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ دیپالپورکے رہائشی محمد عثمان نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلو م چور چراکر لے گئے۔ساتویں واردات میں نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی کامران کا شف نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلو م چور چراکر لے گئے۔آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی عالم دین نے اپنی موٹر سائیکل حویلی لکھا کھڑی کی جسے نا معلو م چور چراکر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog