پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ طے

Published on March 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور (یو این پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹس کی تکمیل کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع کے مطابق معاہدہ 3 بجے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا جائے گا، اس ضمن میں آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں تعاون کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes