چمچماتی ٹرافی پر قبضے کیلیے آج قلندرز اور سلطانز میں فیصلہ کن جنگ

Published on March 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لاہور(یو این پی)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے آخری دن فائنل مقابلے میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گی۔پی ایس ایل کا فائنل مسلسل دوسرے سال لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔فاتح ٹیم دوسری بار چیمپئن بنے گی، تاہم قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes