زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

Published on March 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراؤ ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہو گیا ہے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائے گا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog