پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کی اہمیت کا عالمی دن 22مارچ کو منایا جائے گا

Published on March 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کی اہمیت کا عالمی دن 22مارچ کو منایا جائے گا اس موقع کی مناسبت سے سیمینارز اور پروگرام ترتیب دیے جائیں گے اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں آبی ماہرین پانی کی قلت اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر لیکچر دیں گے۔پا نی عصر حاضر کا ایک اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا سب سے بڑا سبب بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ہے بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر متعدد ڈیمز تعمیر کر لیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے بڑے دریا خشک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی اور کاشتکاری کیلئے پانی نایاب چیز بن چکا ہے ان حالات میں پانی کے ذخائر کی حفاظت اور ان کا جائز استعمال ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme