بیگم نصرت بھٹو کا94واں یوم پیدائش 23مارچ جمعرات کو منایا جائے گا

Published on March 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ بیگم نصرت بھٹو کا94واں یوم پیدائش 23مارچ جمعرات کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل عرصہ سے علالت کی حالت میں رہنے کے بعد 23اکتوبر 2011ء کودبئی میں انتقال کر گئی تھیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题