اوکاڑہ یوم پاکستان ، ڈی سی آفس میں تقریب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت صحافی سیاسی مذہبی و سماجی شخصیات کی شرکت

Published on March 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والی مرکزی تقریب میں سائرن بجائے گئے,ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی دی ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف اور ڈی پی او منصور امان سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔داخلی خارجی راستوں اور تمام سرکاری دفاتر نجی عمارات پر پرچم کشائی کی گئی تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر ترانہ پیش کیا گیا پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے.پنجاب پولیس کے بینڈ سکواڈ نے قومی ترانے کی دھن پیش کی.یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے ڈپٹی کمشنر نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا اس حوالےسے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اس لیے یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا گیا تھا پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا تھا ک یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن یعنی 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان ، جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes