پنجاب میں کئی لوگ مفت آٹا لینے کیلئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

Published on March 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

ظلم کی انتہا غریب عوام بوڑھی خواتین حکومتی مفت آٹا لینے کیلئے رل کر رہے گئیں،خواتین کی دہائیاں
لاہور(یو این پی)ہم جائیں تو جائیں کہاں ہماری کون آواز بنے گا ظلم کی انتہا غریب عوام بوڑھی خواتین حکومتی مفت آٹا لینے کیلئے رل کر رہے گئیں پنجاب میں کئی لوگ مفت آٹا لینے کیلئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے حکومت مفت آٹا کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوگئی۔میڈیا سروے رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان میں حکومتی مفت آٹا فراہمی کی پالیسی مکمل ناکام دیکھائی دینے لگیں سینکڑوں خواتین سارا دن لائینوں میں لگنے کے بعد بھی میسج کے چکر میں مایوسی سے گھر واپس لوٹا پڑنے لگا۔ مختلف علاقوں میں مفت آٹا پوائنٹس پر آئی سادھا لوح خواتین نے میڈیا نمائندگان کو اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سارا دن آٹا لینے کیلئے لائینوں میں لگی رہتی ہیں یا پھر اپنی باری کے چکر میں کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑھتا ہے جب ہماری باری آتی ہے تب ہمیں ڈیوائس نہ چلنے یا میسج رجسٹرڈ نہ ہونے کا بحانہ لگا کر واپس بھجوا دیا جاتا ہے۔متعدد ضعیف العمر خواتین کا کہنا تھاکہ کہ حکومت سے اپیل کرتی ہیں ایسے ذلیل نہ کیا جائے بلکہ ہمیں مہنگا آٹا کی بجائے دوکانوں پر سبسڈی والے آٹا کو سسستا فراہم کیا جائے تاکہ ماہ رمضان المبارک میں اس ذلالت سے بچا جاسکے اور ہم اپنی اور اپنے بچوں کے پیٹ کی آگ کو بھجا سکیں،مفت آٹا پوائنٹس پر بھوکی مرتی خواتین نے سیکرٹری فوڈ محکمہ خوراک پنجاب محمد زمان وٹو صاحب،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب،اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مفت آٹا کے نام پر ذلالت کی بجائے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عام دوکانوں پر آٹے کی قیمت کو کم کر کے گھر گھر گاؤں گاؤں،گلی کوچوں میں آٹے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ عوام کی دعائیں آپکو مل سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy