مانگا منڈی کے نواحی علاقہ گاؤں رنگیل پور شریف میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

Published on March 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

لاہور(یو این پی) تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام مانگا منڈی کے نواحی علاقہ گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں واقع مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین میں سالانہ محفل میلادِ مصطفیٰ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کا انعقاد ہوا۔ محفل کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ ملکی وغیر ملکی ہزاروں مریدین اور عقیدت مند مرد وخواتین اس بابرکت محفل میں شریک ہو کر صحبتِ مرشد سے فیض یاب ہوئے۔ محفل کے اختتام پر بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیاگیا اور حاضرینِ محفل کی شاندار لنگر سے تواضع کی گئی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے شرکائے محفل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرماکر تصور اسمِ اعظم، ذکرِ ھُو اور مشق مرقوم وجودیہ عطا فرمائی۔ محفل میں شریک خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy