در اصل یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ڈپٹی ڈائر یکٹر آمنہ بٹ

Published on March 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

فاروق آباد(یواین پی) فاروق آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے نجی سکول میں تقریب منعقد ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آمنہ بٹ کی خصوصی شرکت طلباء وطالبات نے خوبصورت دھنوں پر ملی نغمے پیش کرکے سماں باندھ دیا فاروق آباد میں نجی سکول کے زیر اہتمام یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا جس میں سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیوں کے نمائندوں نے شرکت کی یوم پاکستان کے موقعہ پر سکول کے طلباء وطالبات نے پاکستانی دھنوں پر ملی نغمے اورٹیبلو پیش کرکے سماں باندھ دیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی ان خوبصورت لمحات کی عکاسی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائر یکٹر آمنہ بٹ نے کہا کہ 23مارچ سنہ1940کو منٹو پارک لاہور میں قرار داد پاکستان منظور کی گئی جس کے تحت مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے لئے جدوجہد شروع کی گئی اور ایک تحریک کا آغاز کیا گیا آج وطن عزیز میں 23مارچ یوم پاکستان کے نام سے منایا جاتا ہے در اصل یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اس موقعہ پر سکول پرنسپل محمد عبداللہ،شوشل ویلفیئر آفیسر میاں اشفاق,جنرل سیکر ٹری رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ابرار چوہدری صدر تنظیم شعور نو میاں سلامت علی جنرل سیکرٹری حافظ عثمان ہاشمی سماجی شخصیات نقاش رضوی شاہد وٹو یاسر سہیل نے شرکاء کو یوم پاکستان کی اہمیت کے متلعق آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题