محکمہ زراعت پنجاب کی بہاریہ کماد میں مونگ کی مخلوط کاشت کیلئے سفارشات جاری

Published on March 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

پھپھوند کش کاشت زہر لگاکر کاشت کریں تاکہ فصل پھپھوندی سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رہے
اوکاڑہ(یواین پی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ کاشتہ کماد کی ابتدائی 60 دن میں بڑھوتری کم ہوتی ہے اس لئے یہ وقفہ بہاریہ کماد میں بہاریہ مونگ کی مخلوط کاشت کے لیے موزوں ہے۔ بہاریہ کاشتہ کمادمیں مونگ کا بیج بحساب 6 سے 8کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ پودوں کی مناسب تعداد حاصل ہو سکے۔ بیج کو محکمہ زر اعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ پھپھوند کش کاشت زہر لگاکر کاشت کریں تاکہ فصل پھپھوندی سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رہے۔ازری مونگ2006،نیاب مونگ2006،پنجاب مونگ 2011، نیاب مونگ 2016، بہاولپور مونگ2017، ازری مونگ 2018اورپی آر آئی مونگ 2018کاشت کریں۔بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگا کر کاشت کرنے سے پودے کی ہوا سے نائٹروجن حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور پیداواربھی زیادہ حاصل ہو تی ہے۔ بیج کو ٹیکہ لگانے کے لئے ایک گلاس (250 ملی لٹر) میں 50 گرام گڑ، چینی یا شکر ملا کر شربت کی صورت میں 10 کلو گرام بیج پر چھڑکیں اس میں ٹیکہ کے پیکٹ پر درج مطلوبہ مقدار ملا کر ہاتھ سے بیج اور ٹیکہ کو اچھی طرح ملائیں تا کہ ٹیکہ یکساں طور پر بیج کو لگ جائے۔بیج کو سایہ دار جگہ پر خشک کریں اور پھر جلدی کاشت کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکے کی افادیت بتدریج کم ہو جاتی ہے۔مونگ کی مخلوط کاشت 4فٹ کے فاصلہ پر قطاروں میں کاشتہ کماد میں آسانی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔کماد کو پہلاپانی لگانے کے بعد بیڈ کی اوپر والی سطح کو روٹاویٹر میں مخصوص تبدیلی کر کے نرم کریں جبکہ کماد کی قطاروں والی جگہ سے بلیڈ اتار دیئے جائیں تا کہ کماد کو نقصان نہ پہنچ سکے۔بیڈ کی اوپر والی سطح پر مونگ کی دو قطاریں کاشت کریں اور اڑھائی فٹ کاشتہ کماد کے درمیان ایک قطار مونگ عام ہل یا سنگل رو ڈرل کے ذریعے کاشت کریں۔ اس عمل سے پہلے زمین کو عام ہل یا ترپھالی سے نرم کر لیا جائے۔جڑی بوٹیاں کسی بھی فصل کو متاثر کرنے میں بنیادی عنصر ہیں۔مونگ چونکہ درمیانی جسامت کی فصل ہے اس لئے اس کو جڑی بوٹیاں کا فی نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا مونگ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے۔ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مونگ کی پیداوار میں 25 سے 55 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ مونگ کی فصل کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں میں اٹ سٹ، تاندلہ، مدھانہ، کھبل، سوانکی، چلائی، باتھو اورہزاردانی شامل ہیں۔اگر کھیت میں جڑی بوٹیوں کے انسداداد کے لیے زہر سپرے نہ کی گئی ہو اور جڑی بوٹیاں موجود ہوں تو گوڈی کر کے جڑی بوٹیاں تلف کریں۔ عام طور پر دو دفعہ گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں۔ پہلی گوڈی بوائی کے 25 سے 30 دن کے دوران کریں۔ دوسری گوڈی پہلی آبپاشی کے بعد اور کاشت کے 35 سے 45 دن کے دوران کریں کیونکہ فصل میں پھول آنے سے پہلے فصل جڑی بوٹیوں سے پاک ہونی چاہئے ورنہ پیداوار متاثر ہوگی۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes