ٹھٹھہ عوام کی جان اور مال کی محافظ پولیس کی جانب سے بڑے دعوے باوجود چوریوں اور ڈکیتیوں پر کنٹرول نہیں ہوسکا

Published on March 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ عوام کی جان اور مال کی محافظ پولیس کی جانب سے بڑے دعوے باوجود چوریوں اور ڈکیتیوں پر کنٹرول نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے عوام کا روز کا لوٹنا معمول ہو گیا ہے اس سلسلے میں ملی ہوئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات مکلی شورا موری پر گائوں عارب خاصخیلی کے رہائشی نورو خلیفو سے کوئی نامعلوم ہتھیاربند افراد ہتھیاروں کے بنا پر سی ڈی موٹر سائیکل قیمتی موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھننے کے ساتھ ٹھٹھہ بگھاڑ موری روڈ پر نامعلوم ہتھیاربند افراد نے ہتھیاروں کی بنا پر ٹھٹھہ شہر کے رہائشی اویس میمن بڈانی سے ڈہائ لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے دونوں وارداتوں کی رپورٹ مکلی اور ٹھٹھہ تھانے میں درج ہونے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاسکی جو صرف منشیات فروشوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے جن کو گرفتار کر کے بڑی رشوت حاصل کرکے اپنا پیٹ بھرنے میں پوری ہے مگر جن شہریوں کو ملزمان نے لوٹ کر کنگھال کردیا ہے ان کا انہیں کوئی احساس نہیں شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم موٹر سائیکلوں کے ساتھ قیمتی موبائل فونیں واپس کروا کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرکے عوام کی جان و مال اور ملکیتوں کا تحفظ کرکے انہیں مزید لوٹنے سے بچایا جائے دوسری صورت میں سخت احتجاج کیا جائے گا یاد رہے کہ کچھ وقت اندر سو کی تعداد میں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے باوجود پولیس ایک بھی موٹر سائیکل واپس نہیں کروا سکی اور نہ ہی کچھ دن پہلے درگاھ شاہ مراد اور درگاھ ستیون روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چھنی گئی تین موٹرسائیکلیں واپس ہوئی ہیں پولیس کے ایسے رویئے کے باعث شہریوں اور دیہات کے رہائشیوں کا پولیس پر اعتبار ختم ہوگیا ہے جن کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں سے ملی ہوئی ہے جو ان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کو تحفظ فراہم کررہی ہے جس کا نوٹس پولیس کے اعلیٰ حکام کو ازخود لینا چاہیے اور جو بھی اس عمل میں شامل ہوں انکی نوکریاں ختم کرکے ان کو ملزمان کی طرح سخت سے سخت سزائیں دی جائیں جیسا کہ عوام چین کی سانس لے سک

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme