ہری پور،دھمیال فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے زیراہتمام پہلا دھمیال کنونشن کا انعقاد

Published on March 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

دھمیالوں نے مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں شرکت کر کے اس دن کو یادگار بنا دیا
ہری پور(یواین پی)دھمیال فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے زیراہتمام پہلا دھمیال کنونشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس میں سینکڑوں کی تعداد میں دھمیالوں نے مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں شرکت کر کے اس دن کو یادگار بنا دیا اور دھمیال تاریخ میں ایک سنہری باب کے اضافہ کیا ہری پور سے سیکرٹری اطلاعات محمودالرحمن کے مطابق جہلم سوہاوہ ہزارہ ڈویژن،کہوٹہ، کلرسیداں، گوجرخان،مندرہ،راولپنڈی، اسلام آباد ،مری،جنوبی پنجاب سے آنے والے قافلوں کی قیادت ریجنل سربراہ کر رہے تھےکنونشن میں آنے والے تمام قافلوں کا استقبال سرپرست اعلی دھمیال فورم چوہدری اقبال دھمیال ایڈووکیٹ ، صدر دھمیال فورم راجہ قدرت دھمیال ، جنرل سیکرٹری دھمیال فورم چوہدری جاوید دھمیال ، سیکرٹری بہبود راجہ محمد ادریس دھمیال اور انفارمیشن سیکرٹری دھمیال فورم چوہدری عدیل دھمیال اور ارشاد راجہ دھمیال نے کیا۔کنونشن کا باضابطہ آغاز تلاوت کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہواسب سے پہلے کنونشن میں موجود بزرگ ترین دھمیال راجہ فضل حسین آف جولے گوجر خان
نے سرپرست اعلی دھمیال فورم چوہدری اقبال دھمیال ایڈووکیٹ سے حلف لیا اس کے بعد فورم کی چھ ماہ کے لیے منتحب شدہ ایگزیکٹو کمیٹی سے چوہدری محمد اقبال سرپرستِ اعلی دھمیال فورم نے حلف لیا،کرنل ر چوہدری غضنفر علی دھمیال چئرمین کور کمیٹی ، صدر راجہ قدرت حسین دھمیال سمیت تمام نمائندگان دھمیال فورم نے بھی حلف اُٹھایا ۔اس موقع پر کرنل ر چوہدری غضنفر علی دھمیال نے دھمیال فورم کے اغراض و مقاصد کے بارے میں برادری کے معززین کو آگاہ کیاصدر دھمیال فورم قدرت حسین دھمیال نے دھمیال ویلفئیرٹرسٹ بنانے کا بھی اعلان کیا جو برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر تھامعروف برطانوی کاروباری شخصیت و چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے شرکاء اجلاس سے مدلل خطاب کیا قوم کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنی فیملی کی طرف ایک ملین روپے (دس لاکھ) کی رقم ابتدائی طور پر دھمیال فیملی کے بچوں کی بہتر تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹرسٹ کو دینے کا اعلان کیا اور بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا اور پہلا باقاعدہ اجلاس و کنونشن منعقد کرنے پر منتظمین کمیٹی کو مبارکباد پیش کی ۔ راجہ اظہر دھمیال اور راجہ محمد طارق دھمیال آف کلرسیداں نے ایک ایک لاکھ روپے دھمیال ویلفیر ٹرسٹ کو دینے کا اعلان کیا معززین قبیلہ جن میں پروفیسر چوہدری قدرت علی دھمیال ڈومیلی ، چئیرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق دھمیال بیول ، چوہدری عاشق دھمیال ایڈووکیٹ ریتلی ، چوہدری تاجک دھمیال ایڈووکیٹ سموٹ ، ماسٹر حق داد دھمیال ، میجر چوہدری طفیل دھمیال سیری گھنیال اور دیگر شرکاء نے اپنی تقاریر میں سرپرست اعلی دھمیال فورم ، کور کمیٹی دھمیال فورم ، مرکزی کونسل دھمیال فورم اور ایگزیکٹو کمیٹی کی خدمات کو سراہا اور کنونشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور مزید بہتری اور کامیابی کے لیے تجاویز دیں۔بڑی تعداد میں معززین دھمیال قبیلہ نے کنونشن میں شرکت کی جن میں بزرگ سیاسی شخصیت چوہدری شوکت دھمیال صاحب ، پروفیسر قدرت دھمیال صاحب ، راجہ صفدر دھمیال فخر جھاگ مندرہ ، چوہدری کرامت دھمیال ، چوہدری شہزاد دھمیال ، ڈاکٹر طارق دھمیال ، انفورسمنٹ انسپکٹر شہزاد دھمیال، چوہدری مدثر دھمیال راجہ شاہد محمود پٹواری دھمیال آف موا دھمیال کلرسیداں شامل ہیں سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد اقبال ایڈوکیٹ چیرمین کور کمیٹی کرنل ریٹائرڈ غنضفر علی چوہدری دھمیال صدر ایگزیکٹو کمیٹی دھمیال فورم راجہ قدرت حسین دھمیال نے دھمیال بھائیوں کی کنونشن میں شرکت کرنے دلی خوشی ومسرت کا اظہار کیا ہے اور تمام دھمیال بھائیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو آپنا اپنا وقت نکال کر قبیلے کے لیے تشریف لے آئے اور جن جن بھائیوں کے مالی تعاون سے یہ کنونشن منعقد ہوا ان سب بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں آخر میں معروف مذہبی سکالر علامہ مختار رضوی دھمیال نے بڑے مدلل اور پُراثر انداز میں خطاب کیا اور پاکستان کی سلامتی استحکام اور برادری کے دوام کے لئے اختتامی دعا بھی کروائی ۔صدر ایگزیکٹو کمیٹی دھمیال فورم پاکستان نے معزز ارکان ایگزیکٹو کمیٹی دھمیال فورم کور کمیٹی دھمیال فورم پاکستان کے تعاون پر خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy