پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

Published on March 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی ۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ہوگی، اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے، 30 اپریل کو ہی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog