تعلیم وہ زیور ہے جس کا حق ہر ایک کو حاصل ہے. شکیل خان ایجوکیشن آفیسر

Published on March 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

جمبر(یواین پی) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے رفیق ماڈل سکول جمبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس میں ایجوکیشن آفیسر ضلع قصور شکیل احمد خان اور کالم نگار عقیل خان مہمان خصوصی تھے. کامیاب طلبہ و طالبات میں انعام تقسیم کئے. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے کیاگیا۔ ،ننھے منے بچوں نے معزز مہمانوں کو ویلکم کیا، طلبإ و طالبات نے ٹیبلو پیش کئے اور خوب داد وصول کی،کامیاب طلبإ وطالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔ پرنسپل شفیق احمد خان کی طرف سے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا. شکیل احمد خان ایجوکیشن آفیسر ضلع قصور نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کل کے دور میں تعلیم ہر کسی کیلیے ضروری ہے۔تعلیم حاصل کرنے کیلیے محنت کی ضرورت ہے۔نقل سے چھٹکارا حاصل کرناہوگا۔تاکہ بچہ تعلیم پر توجہ پوری طرح دے سکے۔کالم نگار عقیل خان نے بھی خطاب کیا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy