سپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے، شیخ رشید

Published on March 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے سب ادارے سپریم کورٹ کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، الیکشن ملک کی بقا ہے، الیکشن 2 ماہ پہلے یا بعد میں ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ معاشی طور پر آئی ایم ایف نے چھٹی کردی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات منہ نہیں لگا رہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 10 پریس کانفرنس وزیر کرتے ہیں، 10بندے آٹے کے تھیلے کے لیے مر جاتے ہیں، کیس ختم کروانے کی سازش ان ہی کے گلے پڑ گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy