شہری کے ساتھ راہزنی کی مبینہ واردات تفتیشی مراحل میں خود ساختہ معلوم ہوتی ہے ۔ترجمان پولیس اوکاڑہ

Published on March 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں شازیب نامی شہری کے ساتھ ہونے والی راہزنی کی مبینہ واردات ابتدائی تفتیش کے مطابق خود ساختہ معلوم ہوتی ہے۔ترجمان پولیس ضلع اوکاڑہ کے مطابق شازیب نامی شہری نے 2 بجے دن کے قریب کال کی کہ تین کس نامعلوم ڈاکو اس سے 18 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں ، جبکہ پولیس کے پہنچنے پر رقم کے بارے میں متضاد بیانات دیے ، رقم 18 ہزار سے تین لاکھ اور تین لاکھ سے چار لاکھ ہو گئی اور مدعی کے بھائی حسیب نے ملزمان کی بائیک کو شناخت کرنے کا دعوی بھی کیا ۔شام کو تقریبا ساڑھے سات بجے شازیب نامی شہری نے دوبارہ کال کی کہ دو کس نامعلوم ڈاکو 86 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں ، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدعی شاہ زیب وغیرہ پہلے سے بیٹھے ہوئے ایک غیر مسلح شخص کے پاس خود اپنی گاڑی روکتے ہیں ، جو تھوڑی ہی دیر کے بعد فرار ہوتا ہوا نظر آتا ہے ، رقم کی ٹرانزیکشن کے بارے میں بھی کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں ۔ تاہم مقامی پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے، حقائق کی روشنی میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题