اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں ایک لاکھ آٹے کے تھیلے مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں ذیشان حنیف

Published on March 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

صبح 6بجے تمام پوائنٹس پر لوگوں مفت آٹا فراہم کرنا شروع کر دیا گیا  ہر حقدار کو آٹا بر وقت مل سکا
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ سپیشل رمضان پیکج کے تحت اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں ایک لاکھ آٹے کے تھیلے مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں مفت آٹا کی فراہمی کے تمام پوائنٹس پر انتظامی افسران اور پولیس افسران کے اشتراک عمل سے لوگوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کے بہترین انتظامات کئے گئے اور صبح 6بجے تمام پوائنٹس پر لوگوں مفت آٹا فراہم کرنا شروع کر دیا گیا جس کی بدولت ہر حقدار کو آٹا بر وقت مل سکا۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصو ر امان نے تینوں تحصیلوں میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے سٹاف ،سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاران کو بہترین کام کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سے بڑا کوئی کام نہیں ہے حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی آسانی کے لئے جو ریلیف پیکج دیا ہے اس ریلیف پیکج کے ثمرات کو مستحقین تک احسن انداز میں پہنچانا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصو ر امان اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے تمام آٹا پوائنٹس پر لوگوں کی راہنمائی کے لئے رتواتر سے اعلانات کروانے ،خصوصی افراد اور ضعیف لوگوں کی مدد کے لئے رضا کاروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes