اوکاڑہ ،پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ 4 نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، 3 فرار

Published on March 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود پل رام پرشاد کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے مابین کراس فائرنگ کا واقعہ 4 نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، 3 فرار ہوگئے سات کس نامعلوم ڈاکو پل رام پرشاد پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجہ میں 4نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئےہلاک ڈاکووں کی تا حال شناخت نہ ہو سکی جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی شدہ دو 125موٹر سائکلیں برآمد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme