تعلیم میدان میں عرصہ 30 سال سے علاقے کی خدمت کررہے ہیں ، شفیق احمد خان
قصور(یواین پی) عامر ماڈل گرلز ہائی سکول جمبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت پرنسپل شفیق احمد خان نے کی ۔ مہمان خصوصی نوید راشد ایڈمن منیجر عامر کاٹن ملز جمبر تھے۔ پرنسپل نے سکول کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مزدورں کی بہتری کے لیے کم خرچے پر عمدہ معیار تعلیم عرصہ 30 سال سے دے رہا ہے۔ میڑ ک کے امتحانات میں علاقہ بھر میں بہترین رزلٹ دیتا ہے اور لاہور بورڈ سے وظیفہ حاصل کرتا ہے۔ تقریب میں بچوں نے مہمانوں کو ویلکم کیا اور ٹیبلو ، ڈرامہ پیش کیے ۔ مہمان خصوصی نوید راشد نے خطاب کرتے اساتذہ کی انتھک محنت کی تعریف کی اور ملز مالکان کے تعاون سے چلنے والے اس ادارے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تعلیمی میدان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ ، ٹرافی اور دیگر انعامات دیے گئے۔