اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments


غزہ (یواین پی)اسرائیلی پولیس نے طلوع آفتاب سے پہلے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کردیا، جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ کہ اسرائیلی پولیس نے حملے کو فسادات کا جواب قرار دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق مشتعل فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں ہوئی جس میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی پولیس کے حملے کے بعد حماس کی اپیل پر فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد مسجد الاقصیٰ پہنچ گئی۔اسرائیل نے غزہ سے کئی راکٹ فائر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے کئی اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes