نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

Published on April 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

جدہ (یو این پی) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے لندن سے جدہ پہنچ گئے۔سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ گزاریں گے۔دورۂ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes