لاہور سمیت ملک بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا گیا

Published on June 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 908)      No Comments

2

لاہور ۔۔۔لاہور سمیت ملک بھر میں انسداد تمباکو نوشی کیلئے دن منایا گیا ۔اسوقت پاکستان میں 46 فیصد مرد اور 7 فیصد سے زائد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں پاکستان میں تمباکو نوشی کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد سالانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ سگریٹ نوشی کے باعث سینکڑوں افراد ماہانہ کی بنیاد پر منہ کے کینسر‘ پھیپھڑوں کے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔پاکستان میں سالانہ 8 ارب روپے سگریٹ نوشی کی نذر کردیئے جاتے ہیں ۔تمباکونوشی پر پابندی کے باوجود ہسپتالوں‘ ریلوے اسٹیشنز‘ پارکوں‘ سینما گھروں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیز سمیت دیگر پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر کو سگریٹ کی فروخت جرم ہے اس کے باوجود پاکستان میں ایک سروے کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں 18 سال سے کم عمر بچے سگریٹ نوشی کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme