سٹیج ڈراموں میں فحاشی کےسخت خلاف ہوں ، بینش خان

Published on June 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

11
لاہور ۔۔۔ سٹیج اداکارہ بینش خان نے کہا ہے کہ میں سٹیج ڈراموں میں فحاشی کےسخت خلاف ہوں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف ضرور اور سخت سے سخت کارروائی کرے مگر کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے‘ سٹیج کی دنیا میں کامیابی کیلئے کچھ لوگ فحاشی کا سہارا لیتے ہیں اور ان کی یہ کامیابی عارضی ہوتی ہے۔ اداکارہ بینش خان کا کہنا کہ میں جب سے سٹیج ڈراموں میں کام کر رہی ہوں شکر ہے کہ آج تک اپنے کئے گئے تمام ڈراموں سے مطمئن ہوں اور اسی وجہ سے میرے شائقین کی تعداد بھی ایک ریکارڈ ہےاور ہر آنے والے دنوں میں بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فحاشی کو روکنے کیلئے حکومت جو بھی اقدامات کرے ہم اس کی حمایت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes