پاکستان میں روزانہ 1200 لڑکے لڑکیاں سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہونے لگے تحقیق

Published on May 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان میں ہر روز اوسطاً 1200 لڑکے لڑکیاں تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہونے لگے۔ایک تحقیق کے مطابق انسان کو وقت سے پہلے موت کی وادی میں لے جانے والے اسباب میں تمباکو نوشی کا پہلا نمبر ہے۔تمباکو نوشی کا نتیجہ کبھی منہ، گلے اور پھیپھڑوں کے کینسر کی صورت میں نکلتا ہے تو کبھی یہ دل کا کام تمام کرتی ہے۔تمباکو نوشی (سگریٹ، شیشہ، سگار،بیڑی اور حقہ) ہر سال دنیا میں 70 لاکھ زندگیوں کو راکھ کر دیتا ہے۔تمباکو نوشی پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ 60ہزار سے زائد افراد کی جان لے لیتی ہے اور روزانہ 5 ہزار لوگ ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں جبکہ ہر روز بارہ سو نئے لڑکے لڑکیاں سگریٹ کا پہلا کش لیتے ہیں۔مہلک اثرات کے باوجود تمباکو نوشی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے جبکہ خواتین کے اس لت میں مبتلا ہونے کو ماہرین اور بھی خطرناک قرار دیتے ہیں۔اس حوالے سے طبی ماہر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ تمباکو کا استعمال منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کی مختلف بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy