پنجاب کے12 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز15مئی سے ہوگا

Published on May 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت پنجاب کے12 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز15مئی سے ہوگا۔ لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم سات روز جاری رہے گی جبکہ دیگرنواضلاع بھکر، لیہ، ڈی جی خان،میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور اور شیخوپورہ میں مہم کا دورانیہ پانچ روز ہوگا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے اور رہ جانے والے چلڈرن کی کوریج کیلئے مائیکرو پلانز بہتر بنانے پر خاص توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو ملکرقومی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت کو ہیومن ریسورس ماڈل کا ازسر نو جائزہ لینے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑآٹھ لاکھ 50ہزاربچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،84ہزارسے زیادہ پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان نے نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ صحت کے حکام اور پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے عالمی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme