کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ میر اعجاز بلوچ

Published on May 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

کوئٹہ ( یواین پی) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل مختلف ملکوں کے درمیان رابطے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد ہونا خوش آئند بات ہے۔ اس گیمز سے صوبے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبے کے کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں صوبے اور ملک کا نام روشن کر رکھا ہے اور امید ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نیشنل گیمز میں بھی میڈلز حاصل کر صوبے کا نام روشن کریں گے۔ اعجاز بلوچ نے کہاکہ طلباء و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند رہنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog