فیصل آباد، آتش بازی کے سامان سے لوڈ ٹرک پکڑ لیا گیا

Published on May 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

جڑانوالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو 25 کلو افیون سمیت گرفتار کر لیا
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد گلبرگ پولیس نے چناب چوک کے قریب آتش بازی کے سامان سے لوڈ ٹرک پکڑ لیا، جبکہ جڑانوالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو 25 کلو افیون سمیت گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی‘ تھانہ گلبرگ کے انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر عمران عباس نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر چناب چوک کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر آتش بازی کے سامان سے لوڈ ٹرک کو پکڑ کر دو افراد جعفر حسین اور عمران کو حراست میں لیکر ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں 19 کارٹون ہوائیاں‘ 14 کارٹون ماچس پٹاخہ‘ 4کارٹون بم اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔علاوہ ازیں تھانہ جڑانوالہ کے انسپکٹر رضوان سلیمان نے مخبر کی اطلاع پر 53 گ ب میں ریڈ کر کے بدنام منشیات فروش اشرف سکنہ علوی پارک جڑانوالہ کو 25 کلوگرام افیون سمیت دھر لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog