محکمہ فشریز ٹھٹھہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

Published on May 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) محکمہ فشریز ٹھٹھہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے آنے والے فنڈز بجٹ میں کرپشن کرکے گورنمنٹ کو نقصان پہنچایا گیا ہے شہریوں کی جانب سے بالا حکام سے اعلیٰ سطع پر شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ محکمہ فشریز ٹھٹھہ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ میں سندھ کی تاریخی جھیل کینجھر کے لیے آنے والے بجٹ کے فنڈز میں عملداروں نے ملی بھگت کرکے بڑے پیمانے پر کرپشن کرکے گورنمنٹ کو کروڑوں کا نقصان پھنچایا ہے مچھلی کے بیج مختلف پروجیکٹس اور ملازمین کی مد میں کرپشن کی گئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس بڑی کرپشن میں محکمہ فشریز کے عملداروں سمیت بااثر افراد بھی شامل ہیں شہریوں کی جانب محکمہ آنٹی کرپشن نیب اور دیگر اعلیٰ اداروں سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog