ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی نے ڈویژنل ایکسائز آفس سرگودھا کا اچانک دورہ 

Published on May 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments
سرگودہا (یو این پی) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی نے ڈویژنل ایکسائز آفس سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص اور وصولی کے ریکارڈ کا جائزہ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کی گئی عمارتوں کا بھی معائنہ۔ انہوں نے سیل کردہ عمارتوں کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایکسائز نے ہائی وے پر واقع عمارتوں کی ٹیکس وصولی کا بھی جائزہ لیا اور ٹیکس کی غلط تشخیص پر بھی متعلقہ انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی غلط تشخیص پر ذمہ داران سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں ،عوام کو بے جا تنگ کر کے پیسے ہتھیانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی ایکسائز محمد علی کا مزید کہنا تھا کہ ایکسائز کا عملہ اپنے فرائض دیانتداری اور خوش اخلاقی سے سرانجام دے، بقایا جات کی سو فیصد وصولی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار اور محنتی ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی سو فیصد ریکوری پر ملازمین کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دئیے جائیں گے۔ 
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题