بھٹو خاندان نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے قربانیاں دیں،شہلا رضا

Published on May 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا جمیل منج کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں
لاہور (یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل احمد منج کی صوبائی وزیر سندھ اسمبلی شہلاہ رضا کے ہمراہ مانگامنڈی میں ملک شاہد کی طرف سے منعقد جلسہ کی تقریب میں آمد ہوئی تقریب میں سونیہ خان جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین لاہور ،حسن رضا،رانا صفدر دلشاد،رانا عمران اقبال،بابا شان علی، سمیت مانگا منڈی کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر سندھ سیدہ شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے قربانیاں دیں مگر جس جماعت کی نو مئی کو شرپسندی کی وجہ سے پورے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ایسی شرپسند جماعت کے لیڈر سے کسی بھی قسم کی بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ایسی فتنہ اورفساد جماعت کو اس کے انجام تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے، اس فسادی جماعت نے پہلے 3 سال آٹھ ماہ ملک کی معاشی صورتحال کو خراب کیا پھر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش کی اس میں ناکامی ہوئی تو اپنے ہی قومی شہداء کے مجسموں کو آگ لگانا شروع کر دی، ایسی شر پسند جماعت سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے اور اس جماعت کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسا کرنے کی جرات نہ ہو صوبائی وزیر سندھ شہلاہ رضا نے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا جمیل احمد منج کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ آپ کے حلقہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوسکیں۔ تقریب کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ جھکنے والی جماعت ہے اور نہ ہم کھبی جھکے ہیں میں ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا آیا اور کرتا رہو گا ۔الیکشن جیت کر عوام کے درینہ مسائل کو انکی دہلیز پر حل کروانے کی کوشش کرونگا جو وعدے عوام سے کرونگا انشاءاللہ انکو پایا تکمیل تک پہنچاو گا۔جلسہ کی تقریب کے موقع پر معروف سماجی شخصیت ملک شاہد نور نے اپنی پوری ٹیم کیساتھ آئندہ الیکشن کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی بھرپور حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes