ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ میں ڈجیٹل آدم شماری سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف جئے سندھ محاذ کی ہڑتال کی کال پر ٹھٹھہ، مکلی، گجو، گھارو اور غلام اللہ سمیت دیگر شہروں میں شٹر بند ہڑتال کی گئی، ہڑتال کہ باعث پیٹرول پمپز کاروباری چھوٹے بڑے مراکز بھی بند رہے، اس سلسلے میں جئے سندھ محاذ کہ مرکزی رہنما سید نواز شاہ باڈائی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈجیٹل آدمشماری کو سندھ کی عوام مسترد کرتی ہوئے سندھ دشمن منصوبہ بندی سمجھتی یے، انہونے ۔مزید کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے ھمیشی سندھ کہ ساتھ ناانصافی کی ہے، سندھ کو ہربار نظر انداز کیا جارہا ہے، دوسری جانب گجو میں جئے سندھ محاذ کہ مرکزی رہنما سید نواز شاھ باڈائی اور ضلع صدر امجد شورو کی قیادت میں قومی شاہراہ پر دہرنہ دیا گیا، جسکہ باعث ٹھٹھہ سے کراچی جانیوالی ٹریفک معطل رہی۔