میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی خان کے بیٹے کے انتقال پر شوبز شخصیات کا تعزیتی ریفرنس

Published on May 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

روز بٹ،جرار رضوی، آغا حسن عسکری،ساجد علی ڈاکٹرخرم،جیا خان اور حنا ملک کا اظہار تعزیت
لاہور(یواین پی)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور میوزک ڈائریکٹراشفاق علی خان کے جواں سالہ بیٹے عمران علی المعروف جھاراکے انتقال کی خبر شوبز حلقوں کوسوگوار کر گئی مرحوم کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس میں شوبز کی ممتاز شخصیات ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،رائٹرڈاکٹر بی اے خرم،سنگر حنا ملک،جرار رضوی،حسن عسکری،راحیلہ آغا،قاسم شاکر،اشفاق کاظمی،کمال پاشا،پرویز کلیم،اداکارہ روزبٹ،میڈم جیاخان،علی چوہدری،سنگر مناحل فریدی،شاعر زکیر بھٹی،سنگر امیر احمد،شاعر اسحاق ڈاراور ٹائیگر شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی واضح رہے کہ گزشتہ روز مرحوم مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ان کی عمر 36 برس تھی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes