جی سیٹی ہلال اسکول کیمپس 174 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں ایک تقریب

Published on May 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) جی سیٹی ہلال اسکول کیمپس 174 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوٸی جس میں مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر اسکولز سر علی احمد تفصیلات کے مطابق جی سیٹی ہلال اسکول کیمپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹرز اسکولز سر علی احمد اور ان کے ساتھ ریجنل منیجر قرآن سر قدرت اللہ صاحب، فیلڈایجوکیشن آفیسر زون اے سرتوصیف اکبر، فیلڈایجوکیشن آفیسر زون بی سر انیل احمد اور محرابپور زون اے بی کے تمام پرنسپل نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا،طالبات نے حمد و نعت تقاریر، ٹیبلو بھی پیش کٸے طالبات میں اول،دوئم و سوئم آنے والوں کو اسناد بھی دی گئیں تقریب میں مہمانِ خصوصی سر علی محمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے علم کا معنی جاننا آگاہی واقفیت دانائی ، دانش فن و ہنر اور جوہر کے ہیں یہ دانائی دانش فن و ہنر کسی طبقہ گروہ یا کسی قوم کی میراث نہیں جو علم کو اپنانے کی جستجو کرے گا وہ اس زیور سے آرستہ ہوتا چلا جاۓ گا۔پرنسپل انجینئر محمد عمران راجپوت کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایسے طلبہ و طالبات کو ایک معیاری تعلیم دینا ہے تاکہ مستقبل میں ملک پاکستان کے شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کرکے اس عرض وطن کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy