ٹھٹھہ اور مکلی میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت کے خلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے

Published on June 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ اور مکلی میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت کے خلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے ٹھٹھہ سے ڈی سی آفس ٹھٹھہ تک پیادل مارچ دھرنا اور سخت نعرے بازی، ٹھٹھہ مکلی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت کے خلاف شہریوں سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنمائوں تاجر برادری بچوں نے سید جلال شاھ سید رضوان شاھ راجو قریشی شہروز چانگ اور اور دیگر کی سربراہی میں ایک بہت بڑی پیادل مارچ ریلی پریس کلب ٹھٹھہ سے ڈی سی آفس ٹھٹھہ تک نکالی گئی جس میں وکلاء برادری نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے حیسکو محکمہ آبپاشی اور گیس انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی بے حسی کے سبب ٹھٹھہ مکلی کے لاکھوں عوام عذاب میں مبتلا ہیں مکلی ٹھٹھہ میں 12 گھنٹوں کی بجلی اور 8 گھنٹوں کی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور اس سخت گرمی کے موسم میں عوام کو مہینوں سے پانی نہیں مل رہا ہے کئی جگھ کے دو سے تین ہفتوں سے ٹرانسفارمر جلے پڑے جسکی مرمت کے لیے عوام سے ہزاروں روپے مانگے جارہے ہیں اور سخت گرمی میں عوام راتیں اپنے بچوں سمیت سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں مگر منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو عوام کا کوئی احساس نہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم مجبور ہوکر سڑکوں پر نکلیں ہیں مسائل کے حل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا بنیادی سہولیات ہمارا حق ہے مگر ریاست کس قانون کے تحت ہمارا حق ہم سے چھین رہی ہے انہوں نے کہا کہ برساتوں کی پیشنگوئی ہوئی ہے برسات کے بعد مزید عذاب بھگتنا پڑے گا یہاں کے شہری زہنی عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں مگر ادارے عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں پانی بجلی گیس ہمارا حق ہے انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme