ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا

Published on June 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

لاہور(یواین پی)جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ہیٹ ٹرک بنائی، فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔صلالہ میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے پیرابو تنگراجا نے 21 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی۔42 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد صفیان نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، 44 ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے پاکستان کو برتری دلائی، اگلے منٹ ملائیشیا نے مقابلہ پھر دو دو برابر کیا۔میچ کے 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلادی، پھر 48 اور 51 ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے دو گول کرکے پاکستان کو پانچ دو کی برتری دلادی۔میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل ارباز احمد نے پاکستان کے لیے چھٹا گول کردیا اور یوں میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں آج اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy