تعلیمی اداروں کی گاڑیوں میں گیس سلینڈر پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

Published on June 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

کراچی(یواین پی)سندھ میں اسکول، کالج، مدرسوں کی گاڑیوں میں گیس سلینڈر پر پابندی لگا دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی بسوں میں بھی سلینڈر پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس، موٹر وے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سندھ میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog